اسلام آباد (این این آئی)چین کی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی میں منعقدہ چین پاکستان جدید زرعی تعاون کے سمپوزیم میں چین پاکستان جدید زرعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ زرعی تعاون کے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ اس معاہدے پر نارتھ ویسٹ A&F یونیورسٹی، چائنا نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن (SINOMACH) اور دفتر خارجہ امور کمیشن، شانسی کی صوبائی پارٹی کمیٹی نے دستخط کیے۔ تینوں فریقوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بین الاقوامی زرعی ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے، زرعی ہنر کی تربیت، بیرون ملک زرعی پارکوں کی تعمیر اور بی آر آئی ممالک کے زرعی صنعتی سلسلے کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے پروفیسرڑانگ لکسن نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے یونیورسٹی بی آر آئی ممالک کی زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ ماہرین کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرے گی۔ سمپوزیم میں ایک ریسورس شیئرنگ پلیٹ فارم تجویز کیا گیا ہے تاکہ کامیابی کے ماڈلز کا اشتراک اور فروغ کیا جا سکے۔زرعی صنعتی سلسلہ میں تعاون کو بھی تیز کیا جائے گا۔ زرعی میکانائزیشن، خوراک کی ڈیپ پروسیسنگ، سرحد پار زرعی تجارت، زرعی گودام، بین الاقوامی لاجسٹکس اور سمندر پار زرعی پارکوں سمیت منصوبوں کو ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) ڈیموسٹریشن بیس فار ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ایکسچینج کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔اس میں فری ٹریڈ زون اور ینگلنگ کمپری ہینسو بانڈڈ زون بھی شا مل ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ مندرجہ بالا کوششوں کو سپورٹ کرنے کے لیے، زرعی ہنر مندوں کی تربیت کے لیے نئے اسکالرشپ پروگرامز پائپ لائن میں ہیں۔سینو میچ (SINOMACH )کے تحت بیرون ملک زرعی پراجیکٹ بیس، بشمول پاکستان میں، مقامی طلبائ اور محققین کو مطالعہ، انٹرن شپ، روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے مواقع فراہم کریں گے
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...