بیجنگ (این این آئی) چین کی مشہور اداکارہ فین بنگ بنگ 5سال بعد سکرین اور مداحوں کے سامنے آگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برلن فلم فیسٹیول کے موقع پر 41سالہ اداکارہ اپنی فلم گرین نائٹ تشہیر کیلئے پہنچیں۔اس موقع پر اداکارہ سے ان کے سکرین سے غائب رہنے سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے۔فین بنگ بنگ نے کہا کہ سب ٹھیک تھا، میں گھر پر تھی، میری غیر موجودگی اور بریک پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔چینی اداکارہ نے کہا کہ میں گھر پر تھی اور کچھ معاملات میں گھری ہوئی تھی، سب کی زندگی میں اچھا اور برا وقت ہوتا ہے، میرے لیے یہ سب بالکل پھر سے شروع کرنے کی طرح ہے۔انہوں نے کہاکہ جب آپ نیچے پہنچ کر اوپر چڑھنا شروع کرتے ہیں تو یہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن اسی وقت آپ بہت سی نئی چیزیں سیکھتے ہیں اور دنیا اور لوگوں کو الگ طریقے سے دیکھتے ہیں۔چینی اداکارہ نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ تھاکہ میں نے 5 سال سے اداکاری نہیں کی، ان 5 سالوں کے درمیان میں نے بہت سی چیزیں کیں، میں ہمیشہ صحیح کہانی اور کردار تلاش کرنا چاہتی تھی۔فین بنگ بنگ نے کہا کہ 5سال تک فلم نہ بنانا اداکار کے لیے ظالمانہ ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...