لاہور(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ما ڈل واداکارہ نادرہ چودھری کی نئی پنجابی فلم ”گجرنمبر ون ”10مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادرہ چودھری کی نئی پنجابی فلم ”گجر ویر ”کے بعد ”گجر نمبر ون ”10مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے،ایک ملاقات کے دوران نادرہ چودھری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں میرا کردار اہمیت کا حامل ہے جو یقینا شائقین کو بے حد پسند آ ئے گا ،انہوں نے کہا کہ ”گجر نمبر ون ” ریکارڈ ٹائم میں تیار کی جانے والی فلم ہے ۔مذ کورہ فلم میں تمام فنکاروں نے دل و جان سے محنت کی ہے میرے ساتھ ساتھی فنکاروں میں حیدر گجر ،ڈاکٹر سلمان ،سحر ملک ،شفتت چیمہ اور صائمہ خان کے علاوہ بہت سے فنکارشامل ہیں جو اپنے فن کے ساتھ سینما سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں ،مذکورہ فلم کے ہدائیتکار رانا اشرف ،فلم ساز خلیل گجر ،خادم گجر ،مبارک گجر ہیں ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...