لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مابین ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے”بگڑی ہوئی شہزادی ” قرار دینے کے جواب میں عمران خان کو ” سازشوں کا بادشاہ ” قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر پی ڈی ایم اور ”بگڑی ہوئی شہزادی”مریم کے سوچے سمجھے حملوں کا مقصد الیکشن سے فرار ہے، مریم نواز بگڑی ہوئی شہزادی ہیں جو کرپشن کے پیسوں سے پلی بڑھی ہیں،الیکشن سے فرار کیلئے یہ آئین کی خلاف ورزی پر بھی تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پر حملہ کرکے یہ لوگ وفاق کو نقصان اور پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو ”سازشوں کا بادشاہ”قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکی چیخیں غلط نہیں کیونکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے ”سازشوں کے بادشاہ”ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ ”بگڑی ہوئی شہزادی”آپکو کیسے مات دیتی ہے، تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...