نیویارک (این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت ”کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا”ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔فیصل اختر کے رومانس سے بھرپور اس گیت کا اْن کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار تھا۔انہوں نے اس نئے گیت کو استنبول کی دلکش لوکیشن پر شوٹ کیا ہے، گیت میں اسپین کی ماڈل نے جلوے بکھیرے ہیں جبکہ ترکی کے ماڈل نے اْن کا ساتھ دیا ہے۔فیصل اختر نے اپنے نئے گیت ”کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا” کے بارے میں امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس گیت کے دل چھولینے بول ناصر حسین اور میں نے مل کر لکھے ہیں جبکہ اس کی موسیقی توقیر ناصر اور ناصر حسین نے ترتیب دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس گانے میں استنبول کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے اور سماعتوں میں رس گھولنے والی موسیقی سننے کو ملے گی۔گیت کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے جو گانوں کی ویڈیو ڈائریکشن میں اپنی مثال آپ ہیں۔سہیل جاوید پاکستان کے نامور گلوکاروں کے گانوں کی ویڈیوز بنا چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیصل اختر کے نئے گیت کی ویڈیو ڈائریکشن کے دوران ہم سب نے خوب انجوائے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گانے میں استنبول کی لوکیشن کو عمدہ انداز میں شوٹ کیا گیا، گیت سماعتوں کو اچھا لگتا ہے، یہ گانا سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے، گانا سننے اور دیکھنے میں لاجواب ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...