کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کا دھماکا، 6 افراد جاں بحق

0
1367

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیکج سیدھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے قریب مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ غلام اظفر مہیسر کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں 4 سے 9 سال کی عمر کے بچے ہیں جبکہ گھر کے مالک مولوی عبدالعزیز اور ان کے 2 بیٹوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔