تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، شیری رحمن

0
180

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پرائے کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے کا مقصد تحریک انصاف کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ”سازشی سائفر”میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خریدہ جا رہا، یہ فرم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امریکہ کے ”ڈسیشن میکرز”کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات دائو پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے مسلسل لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہے؟ انہوں نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ” کھیلنے” کا منصوبہ بنا رہے تھے،ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنا ہوگی۔