لاہور ( این این آئی) سول ایویشن اتھارٹی ہیڈکواٹرز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اس حوالے سے ہدایات اور اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں۔ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر ائرپورٹ مینیجرز منکی پاکس سے بچائو اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان مثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی فلائیٹ پر منکی پاکس سے متاثر مشتبہ مسافر/کیس کی صورت میں مذکورہ مسافر ائرپورٹ سے باہر جانے کے لیے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ائیرلائن کی جانب سے مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے جائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے۔بیان میں ہدایت دی گئی کہ بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)اور ائیرلائن اسٹاف (سی اے اے)ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے، مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ائیرلائین مریضوں کو کوارنٹائین مرکز منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوگی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گی۔سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق فلائیٹ پر ڈی پورٹیز ہونے کی صورت میں ائیرلائین (بی ایچ ایس)کو اپنے اسٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی، مشتبہ یا کنفرم کیسز/مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھے ہوں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرائونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کررہی ہیں، بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کررہے ہیں، احتیاطی تدابیر کے تحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلیٹس پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)ائیرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائے گی، پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جارہا ہے
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...