اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ حج انتظامات کی بروقت تکمیل کے لئے دن رات کام کرنا ہوگا، حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور میں اپنی زیر صدارت ہونے والے حج انتظامات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حج انتظامات کے حوالے سے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور حجاز مقدس میں پاکستانی عازمین حج کے لئے انتظامات کو اچھے انداز میں حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ حج انتظامات کی بروقت تکمیل کے لئے دن رات کام کرنا ہو گا۔ قبل ازیں سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عازمین کو حجاز مقدس روانہ کرنے کے لئے حج انتظامات پر تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔ حجاج کرام کی بائیو میٹرک 28 اپریل تک مکمل ہو گی۔ عازمین سے ان کے کا ر آمد پاسپورٹ بھی 28 اپریل تک طلب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام 10 حاجی کیموں کے زیر انتظام مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت کا آغاز جمعرات 27 اپریل سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر منعقدہ حج تربیت میں شرکت تمام عازمین حج پر لازمی ہے۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ توقع ہے کہ 20 مئی سے حج پروازوں کا آغازہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 جون کو روانہ ہو گی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...