ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے عمران خان غیر سنجیدہ ہے ،ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے دہشتگردوں سے مذاکرات کی وجہ سے پشاور ، سوات سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں ، جب تک ملک میں سزا وجزا کا عمل نہیں ہوگا، اس وقت تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ، آج اتحادی حکومت کو معاشی مسائل ، الیکشن کے انعقاد سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس ڈیرہ اور نیوخیر آباد کالونی میں عشائیہ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، ڈویڑنل رہنما سردار ملک محمد اقبال خان ایسرسمیت دیگر قائدین موجود تھے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں ایک دن میں الیکشن کی حامی ہے۔الیکشن سے کوئی راہ فرار اختیار نہیں کرتا، عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیسی سیاسی جماعت ہے جس کی ابتدائ بھی ایسے ہی سہاروں سے ہوئی اور اسمبلیاں بھی باجوہ کے کہنے پر توڑی گئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ،سابق وزیراعظم ، سابق صدور و دیگر کے فون ٹیپ کئے گئے ، ہم اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے یا اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا جائے۔
مقبول خبریں
خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں،اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف
اسلا م آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت...
بھارتی ہائی کمیشن کااہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،24گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کاحکم
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے...
سفارت کاروں پر حملہ، اٹلی اور فرانس کے بعد سپین نے بھی اسرائیلی سفیر...
میڈرڈ (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں سفارت کاروں کے ایک گروہ پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کی اٹلی،...
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...
ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل
نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...