کراچی/ اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں (کل)جمعرات سے بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 28 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مغربی سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونا شروع ہو گیا اور اس کے اثرات کراچی اور گوادر میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 2019 کے بعد یہ اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم بننے کا امکان ہے، اس سسٹم کا پھیلاؤ بھی بہت زیادہ ہے جس سے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ27 اپریل کو (شام یا رات) سے 3 مئی کے دوران سندھ کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، خیرپور، عمرکوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، ٹنڈوجام اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ کراچی میں 28 اپریل سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے، تاہم 27 اپریل تک موسم سخت گرم ہوگا اور درجہ حرارت 36سے 38 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور اس دوران بلوچستان میں گرم اور خشک ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے لیکن اس دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے اسی لیے تمام ماہی گیروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی سسٹم نے کراچی کو متاثر کیا تو شہر میں سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...