اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان ہر روز جو کہتا ہے، اگر ہم میں سے کسی نے ایک دن کہا ہوتا تو اب تک کالے پانی کی سزا مل چکی ہوتی۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے آج تک کسی الزام کا ثبوت نہیں دیا، ادارے اور عدالت کیوں ثبوت نہیں مانگتے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کے سنگین الزامات پر عدلیہ اور ادارے ”صم بم عمی فہم لا یرجِعون”کی تصویر کیوں بنے ہوئے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کے سامنے قانون کی بے بسی این آر او نہیں تو اور کیا ہے؟ ،عمران مسلمہ کذاب ثابت ہوچکا ہے لیکن آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 نے اب تک عدالت کے دروازے پر دستک نہیں دی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیرین کے ابو کو جان کا نہیں مال کا خطرہ ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، عدت میں نکاح کے مقدمات سے خطرہ ہے ،اسلام کی رو سے ٹیرین کا کیس ناقابل معافی جرم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریلیاں نکالنے کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مکافات عمل ہے کہ آج وہیل چئیر پر وہ بیٹھا ہے جو سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑاتا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...