خرطوم (این این آئی)سوڈانیوں کی مدد کے لیے سعودی کوششوں کے فریم ورک کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کو ہدایت کی ہے وہ سوڈانی لوگوں کو 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکمرانوں نے سوڈانیوں کے فائدے کے لیے ساھم پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم چلانے کا بھی حکم دیا ۔ اس پروگرام کا مقصد سوڈانیوں کی تکالیف اور مشکلات میں کمی لانا ہے۔مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ فراہم کردہ امداد مشکل وقت میں سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور بحران سے نمٹنے میں ان کی مدد کے لیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سوڈان میں بے گھر ہونے والوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا اور انہیں طبی امداد بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اب تک 550 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...