شازیہ مری سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون کے امورپر تبادلہ خیال

0
403

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری نے قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن سے منگل کو یہاں بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس دونوں فریقین نے تعلیم، ثقافت اور بالخصوص سماجی تحفظ کے شعبہ جات سمیت دیگر باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ شازیہ مری نے پاکستان اور قازقستان کے مشترکہ ثقافتی اور مذہبی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کی اشد ضروت ہے۔ وفاقی وزیر نے حکومتی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر محترمہ شازیہ مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بروشر اور مہمان سفارت کار کو سندھی اجرک کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا۔یرژان کِسٹافن نے وفاقی وزیر شازیہ مری کے پرتپاک استقبال کو سراہا اور کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کے بہترین سماجی تحفظ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات تک براہ راست نقد مالی معاونت کے اس نوعیت کے پروگراموں کو دیگر ممالک میں بھی رائج ہونا چاہیے۔