اسلام آباد (این این آئی)سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )میں آئندہ مالی سال کیلئے اطلاعات و نشریات ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے گئے ،قائداعظم محمد علی جناح کی 1906سے 1948تک تقاریر کی اشاعت کے منصوبے کیلئے 3 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی 24 ۔ 2023کے مطابق بجٹ میںوزارت اطلاعات و نشریات کی نئی سکیموں کے لئے پی ایس ڈی پی 24 ۔ 2023 میں چین کی گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے پی ٹی وی کے ڈی ٹی ایم بی کی ٹیرسٹیریل ڈیجیٹلائزیشن کے لئے 5 کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار روپے، ایچ پی ٹی روات کی اپ گریڈیشن، 1000 کے وی ۔ ڈی آر ایم کی تنصیب کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔پی ایس ڈی پی کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جاری سکیموں اسٹیبلشمنٹ آف پاکستان انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی) فیز ون کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (اسلام آباد) ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا پبلی کیشنز کے لئے 44 کروڑ 85 لاکھ روپے، قائداعظم محمد علی جناح کی 1906سے 1948تک تقاریر کی اشاعت کے منصوبے کے لئے 3 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار روپے، پی آئی ڈی میڈیا سیل ٹو سی وی ای پائلٹ پراجیکٹ (اسلام آباد) پی آئی ڈی کے قیام کے لئے 4 کروڑ روپے، نیشنل انفارمیشن میڈیا آرکائیو ریپازٹری (اسلام آباد۔لاہور سائبر ونگ) کے لئے 37 کروڑ 94 لاکھ 12 ہزار روپے، خیرپور (سندھ) میں میڈیا ویو سروسز کی بحالی کے لئے 20 کروڑ 90 لاکھ 69 ہزار روپے، سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز (اسلام آباد) کی اپ گریڈیشن کے لئے 4 کروڑ 81 لاکھ 41 ہزار روپے، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں سٹوڈیوز اور ماسٹر کنٹرول رومز کی اپ گریڈیشن کے لئے 15 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار روپے اور پی ٹی وی اکیڈمی ایچ نائن اسلام آباد میں نیشنل فلم پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...