چینی صدر کو آمر قرار دینے کے بعد جوبائیڈن ان سے جلد ملاقات کے لیے بھی پرامید

0
95

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اب بھی چینی صدر شی جن پنگ کو ایک آمر قرار دینے کے بعد ان سے عن قریب ملاقات کی امید رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دینے پر چین نے جوبائیڈن کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں کسی وقت صدر شی سے ملاقات کروں گا۔بائیڈن نے پریس کے سامنے ڈیموکریٹک پارٹی کے فنڈ ریزر میں خطاب کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو آمر رہ نماں سے تشبیہ دی تھی۔بیجنگ نے ان ریمارکس کا فوری جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چینی صدر کو اس طرح بیان کرنا ریاست کے سیاسی وقار کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر کے بیانات اس مختصر دورے کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ان کا یہ بیان وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین سے کچھ دیر بعد سامنے آیا تھا۔ بعض مبصرین نے امریکی صدر کے اس بیان کو حیران کن قرار دیا اور کہا کہ بلنکن نے جو معاملات طے کیے تھے جوبائیڈن نے ایک بیان سے ان پر پانی پھیر دیا۔