لاہور( این این آئی)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ میں اپنے بچوں کو کامیابی کی جن منازل پر دیکھنا چاہتا تھا میرے بچے اس مقام پر پہنچ گئے ہیں ، سرمد کھوسٹ اور کنول کھوسٹ نے اپنی خاندانی روایات کو بڑی خوبصورتی سے آگے بڑھایا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سرمد کھوسٹ نے جس طرح فلموں اور ڈراموں میں ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ اداکاری میں نام کمایا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہا کہ وہ میر الخت جگر ہے بلکہ اس نے حقیقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور جو لوگ ڈائریکشن اور اداکاری کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ اس کی گواہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنول کھوسٹ اپنے شعبے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے اور اس نے بھی ڈرامہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، خوشی کی بات ہے کہ میرے بچے شوبز انڈسٹری میں اپنے داد اسلطان کھوسٹ اورمیرا نام روشن کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...