ملتان (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی،الیکشن ایکٹ 2017ء میں سیکشن 9 بہت مبہم ہے، 2 بڑوں میں بات ہو چکی ہے باقیوں کو کچھ معلوم نہیں۔شاہ محمود قریشی نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، الیکشن ایکٹ 2017ء میں سیکشن 9 بہت مبہم ہے، 2 بڑوں میں بات ہو چکی ہے باقیوں کو کچھ معلوم نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، مسلم لیگ ن عدم استحکام کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو عدالتوں سے ریلیف ملا ہے، حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف من گھڑت کیسز بنا رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت 90 روز کے انتخابات کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آ رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے توڑ مروڑ کر بات پیش کی جا رہی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...