اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔عدالت نے اسد قیصر کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور تاج والا ہی آرڈر کر رہے ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کر سکا۔
مقبول خبریں
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...