کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات نے حال ہی میں اپنی شادی کے سلسلے میں کئی تقریبات منعقد کر کے معروف اداکارہ ایمن خان کی شادی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا کس کی شادی کی تقریبات زیادہ تھیں؟ ایمن خان یا سحر حیات۔اس کا جواب ہے کہ ایمن خان کی شادی کے سلسلے میں تقریباً 12 جبکہ سحر حیات کی شادی کے سلسلے میں تقریباً 13 تقریبات منعقد ہوئی ہیں۔ایمن خان کی شادی کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا جس کے بعد برائیڈل شاور، سالگرہ، نکاح، ویڈنگ پارٹی، پری مہندی فنکشن، مہندی، پری بارات فنکشن، فائنل بارات، بارات سیلیبریشن پارٹی، پری ولیمہ اور گرینڈ فائنل ولیمہ شامل تھا۔دوسری جانب سحر حیات کی شادی کا گزشتہ سال ‘بات پکی’ سے آغاز ہوا تھا، پھر ڈھولکی، ابٹن، نکاح، قوالی نائٹ اور پھر نکاح کی تقریب ہوئی تھی۔بعد ازاں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی سحر حیات کی شادی کے سلسلے میں پہلی تقریب دعائے خیر کی تھی، پھر برائیڈل شاور، مایوں، مہندی، قوالی نائٹ، بارات اور ولیمہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ 2018ء میں ہونے والی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ اْن کی شادی پر 7 کروڑ روپوں کی لاگت آئی ہے۔ایمن اور منیب بٹ نے ماضی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت بھی دی تھی۔ایمن خان کا اس دعوے سے متعلق کہنا تھا کہ یہ خبر محض ایک افواہ ہے، اس دوران بھی انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...