ممبئی (این این آئی)اداکار ہریتھک روشن کا شمار بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور درحقیقت ہریتھک نا صرف بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار ہیں بلکہ ان کا شمار امیر ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔بھارتی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ ہریتھک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3101کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کی کمائی کا ذریعہ بالی وڈ فلمز ، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، رئیلیٹی شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔ہریتھک روشن بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں وار، کرش، کبھی خوشی کبھی غم ، فائٹر ، کہو نہ پیار ہے، اگنی پتھ، جودھا اکبر ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسی کئی فلمیں شامل ہیں، ان کی ایک بالی وڈ کا فلم کا معاوضہ 75 کروڑ سے 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق ہریتھک نے 10 سے 12 کروڑ میں کئی معروف برانڈز کے ساتھ معاہدے کیے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے 4 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 45.3 ملین اور ٹوئٹر پر32.2ملین فولورز ہیں، وہ رئیلیٹی شو میں ڈانس کا معاوضہ 112 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔ہریتھک کی بھارت میں ایک نہیں کئی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت اربوں روپوں میں بنتی ہے، جوہو میں ڈیپلیکس پینٹ ہاؤس ان کی مالیت ہے جس کی قیمت 97 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد ہے، جوہو کے ورسووا لنک روڈ پر مقیم ہریتھک کے ایک دوسرے پینٹ ہاؤس کی قیمت 67 کروڑ سے زائد جب کہ اپارٹمنٹ کی مالیت 32 کروڑ سے زائد ہے، لوناوالامیں 7 ایکڑ فارم ہاؤس بھی ان کی ملکیت ہے۔دوسری جانب اداکار کے قیمتی اثاثوں میں مختلف اور نئی برانڈز کی کار موجود ہیں جن کی قیمت 14 سے 15 کروڑ ہے، ان کی ڈیزائنر وینٹی وین کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...