وزیر اعظم کی خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت

0
182

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے واقعہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت یقینی بناتے ہیں،مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔