اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سائفر کا جھوٹ گھڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سائفر اپوزیشن نہیں، پاکستان کے خلاف سازش تھی ،اعظم خان کے اعتراف کے بعد ”میرجعفر” کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چار سال پاکستان پر مسلط سیاسی دجال نے معیشت اور قومی مفادات سے غداری کی ۔ انہوںنے کہاکہ غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے والا خود ہی غدار نکلا ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ توڑنے کو آئین شکنی قرار دیا تھا، آئین شکن کی سزا آرٹیکل 6 ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ نکلی ۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیلی ایجنٹ نے پاکستان کے دنیا کے ساتھ خارجہ تعلقات تباہ کرنے کے لئے سائفر گھڑا تھا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...