جناح ہائوس،عسکری ٹاورمقدمات،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

0
132

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی جناح ہائوس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔ڈیوٹی جج نے وکلا ء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی ۔شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔