باجوڑ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان امداد دی جائیگی، وزیرخزانہ

0
368

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ باجوڑ کے 70 کے لگ بھگ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان امداد دی جائے گی ۔جمعہ کو وزیرخزانہ اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے سانحہ باجوڑ سے متعلق ایوان میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ باجوڑ کے 70 کے لگ بھگ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان امداد دی جائے گی۔ شدید زخمیوں کو فی کس 7 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔