لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ جو لوگ وقت کو ضائع کرنے کی بجائے اس کی قدر کرتے ہیں وقت بھی انہی کی قدر کرتا ہے ، جس شخص نے وقت کی اہمیت کو سمجھ لیا وہ زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا، کبھی کبھی وقت کو بدلنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں لیکن بعض دفعہ وقت بدلنے میں لمحہ بھی نہیں لگتا۔ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جو لوگ اپنی زندگی میں کسی ضابطے کے تحت چلتے ہیں وہ دوسرے لوگوں سے زیادہ سُکھی ہوتے ہیں ، جو شخص اپنی زندگی میں قواعد و ضوابط کا عادی ہوگا وہ یقینی طور پر وقت کو بھی اہمیت دیتا ہوگا اور کبھی اپنا وقت ضائع نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج دیکھ لیں ہر شخص صر ف موبائل فون پر ہی گھنٹوں ضائع کر دیتا ہے اور آپ ان سے پوچھ لیں آپ نے کیا حاصل کیا ہے تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔میں نوجوانوں کو یہی تاکید کروں گا خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور عملی زندگی میں قدم رکھیں اور وقت کی قدر کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...