لاہور (این این آئی)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میںانہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کیلئے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کیا جہاں انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹی وی اسکرین پر کردار کی ضرورت کے مطابق وہ بوٹوکس کے انجکشن لگواتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ بوٹوکس انجکشن لگوانا آپ کی اپنی مرضی ہے، کچھ کروانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کروانا چاہتے۔شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں بوٹوکس انجکشن کے بعد چہرے کی ڈھلتی ہوئی جھڑیاں اور نشانات بھی دکھائے۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھنوئوں پر بھی انجکشن لگوائے ہیں تاکہ ٹی وی اسکرین پر چہرے کے بہتر تاثرات نمایاں ہوسکیں۔انہوںنے کہاکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کوئی چیز کرواتے ہیں تو اس بارے میں ایماندار رہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بہت سے لوگ بوٹوکس کروارہے ہیں، کوئی بتانا چاہتا ہے، کوئی نہیں بتانا چاہتا، یہ ان کی اپنی مرضی ہے لیکن میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں اپنے پروسیجرز کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاں۔انہوں نے کہا کہ میں بوٹوکس کے انجکشن لگوانے کے بعد چہرے پر طویل عرصے تک کچھ نہیں کرواتی، اگر مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے میں کسی کردار کے لیے چہرے پر چھڑیاں چاہیے تو میں سالوں تک نہیں کرواتی تاہم کچھ عرصے بعد دوبارہ دل چاہتا ہے کہ کوئی پروسیجر کروالیا جائے۔بوٹوکس کے انجکشن لگوانا اور چہرے پر مختلف جدید طریقوں کے پروسیجرز کروانا نئی بات نہیں ہے، خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ہولی وڈ اور بولی وڈ اداکار بھی چہرے کا علاج کرواتے ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...