لندن(این این آئی)شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے،سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔شہباز شریف کو سال 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003ء میں نیویارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرِ علاج رہے تھے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں ہوگا۔شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے تقریباً 10 روز بعد وطن روانہ ہوں گے۔دوسری جانب شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کرچکے ہیں جن میں انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے ایک ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے۔شہباز شریف نے جی سی ایس ای میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور سے بھی ملاقات کی تھی۔جی سی ایس ای میں 34 اے اسٹار لینے والی ماہ نور کو نواز شریف نے لیپ ٹاپ بطور تحفہ پیش کیا تھا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...