اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و وویمن امپاورمنٹ محترمہ مشعال ملک سے جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے فائونڈر چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ مشعال ملک نے کہاکہ بھارت نے سینئرحریت رہنمائوں کو بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں قید کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنمائوں کی رہائی کے لیے تحریک کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ فاشسٹ مودی نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر لی ہیں تاہم بھارت بدترین تشدد کے باوجود کشمیریوں کی حق خودارادیت کے جذبے کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔راجہ نجابت حسین نے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنے ادارے کی جانب سے کی گئی کوششوں سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں راجہ نجابت حسین نے محترمہ مشعال ملک کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
مقبول خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...
سہ فریقی اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
بیجنگ (این این آئی)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان...
خضدار: اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
خضدار (این این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین...
سعودی کابینہ کا اجلاس، ٹرمپ کے ساتھ کامیاب معاہدوں پراظہارِ تحسین
ریاض (این این آئی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیرِ...
فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے کے لیے مختلف ملکوں سے بات چل رہی ہے،امریکا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو نے کہا ہے امریکہ نے کئی ملکوں سے رابطہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور...