اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کرم اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے 29 ستمبر کو شکار تنگی پوسٹ کرم پر حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک غیرت خان کے ورثا سے بات کی۔ صدرڈاکٹر عارف علوی نے 28 ستمبر کو ژوب بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہی ندیم خان کیلواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کو وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر نے شہدا کو سلام پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے شہدا کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...