لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ملک کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں لیاقت علی خان نے گراں قدر خدمات انجام دیں ،لیاقت علی خان ایک مخلص نظریاتی انسان تھے جنہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست اور بااعتماد تحریکی ساتھی تھے ،انہوں نے پاکستان کے اسلامی جمہوری تشخص میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ،لیاقت علی خان نے 7مارچ 1949 کو قرارداد مقاصد کا مسودہ دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اقتدار کا مالک اللہ تعالی ہے،اسی قرارداد میں لکھا ہے کہ یہ حق اقتدار عوام کے منتخب نمائندے ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال میں لائیں گے،لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا تھا کہ یہ قرارداد جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور برداشت، سماجی انصاف اور قوانین پر اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل درآمد کرنے کے چھ نکات پر مشتمل ہے۔ انہوںنے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے لیاقت علی خان کا نام آل انڈیا مسلم لیگ کے اعزازی جنرل سیکرٹری کے طور پر پیش کیا تھا ،جنرل سیکرٹری کے طور پر لیاقت علی خان نے جماعت کی تنظیم سازی کی اور برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کے اس پلیٹ فارم کو فعال رکھا ،اللہ تعالی شہید ملت سمیت بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کو پورا کرنے والوں میں شامل فرمائے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...