جنگ بندی سے حماس کو فائدہ ہو گا،امریکی ترجمان

0
49

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ بعض یورپی ملک بھی غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔ مگر یہ جنگ بندی کی گئی تو اس کا فائدہ حماس کو ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے رپورٹرس سے بات چیت کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ جنگ بندی حماس کو نہ صرف جنگی کیفیت سے نکل کر آرام کا موقع دے گی بلکہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے از سر نو خود کو تیار کر لے گی۔امریکی ترجمان نے کہاکہ آپ سمجھ سکتے ہیں۔ جنگ بندی سے واضح اور کلی طور اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت صورت حال پیدا ہو جائے گی۔ جیسا کہ یہ کسی بھی دوسرے ملک کے لیے قابل برداشت نہیں ہو گینکہ دہشت گردانہ حملہ جاری رہے اور اس کے لیے دہشت گردی کا خطرہ اس کی سرحدوں پر پہنچ جائے۔ ملر نے کہا کہ امریکہ انسانی بنیادوں پر جاری کام کو الگ سے دیکھ رہا ہے، اس مقصد کے لیے امریکی سفیر کے ساتھ ڈیوڈ سیٹر فیلڈ بھی موقع پر جا کر پوری توجہ سے چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔