بیجنگ (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور نسل کشی کو روکنا ہم سب کا اولین فرض ہے، فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے، چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات سمندر وں سے گہرے،پہاڑوں سے اونچے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سمپوزیم چین کی ہمسائیگی سفارتکاری میں دوستی، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادبھی پیش کی۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ چینی قیادت اور عوام کے لگن سے پیدا ہونے والے اس ترقی پسند ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔یہ اعلی سطحی سمپوزیم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات غیرمتزلزل عزم اور اعتماد کا عکاس ہیں۔ پاکستان اور چین کا ایسا رشتہ ہے جس نے بے شمار طوفانوں کا سامنا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے چین کی قیادت اور عوام کو اس شاندار سمپوزیم کے انعقادپر مبارکباد پیش کی۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ آج ہم یہاں چین کی ہم آہنگی، دیانتداری، باہمی مفاد اور ہمسائیگی سفارتکاری میں شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔یہ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کا اہم کارنامہ ہے۔چین کو خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب اور ہم آہنگ بنانے کیلئے صدر شی کی خدمات، دوراندیشی اور لگن قابل ستائش ہیں۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صدر شی کی تحریریں سفارتکاری کے شعبے میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔صدر شی کی بے مثال قیادت اور وسعت نظری نے نہ صرف چین کو بلندیوں تک پہنچایا بلکہ عالمی شراکت داروں کے لئے بھی راہیں ہموار کیں ہیں۔برادر ملک چین کی بے مثال تاریخ 4 ہزار سال پر محیط ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عظیم فلسفی سن زو کی تعلیمات اور کنفیوشس کی لازوال حکمت نے نہ صرف چین کے اندر بلکہ پوری دنیا میں فکری اور اخلاقی سوچ کو اجاگر کیاہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قابل تعریف سابق وزیراعظم چین چواین لائی نے موثر سفارت کاری کے ذریعے چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔چین کی پائیدار تہذیب و ثقافت اورتمدن اس کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے ایک دہائی قبل تبدیلی کے راستے کاتصور متعین کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج جب ہم اس تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں، چین کا حالیہ وائٹ پیپر ہمیں اسی سمت کی یاد دلاتا ہے۔قدیم تجارتی شاہراہوں کو جدید دور کے اصولوں کے مطابق کرنا اقتصادی عالمگیریت کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے ۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پرامن بقائے باہمی کے پانچ رہنما اصولوں نے چین کے بین الاقوامی تعلقات کو نمایاں فروغ دیا۔پاکستان اور چین نے باہمی احترام، عدم جاریت اور پر امن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیاہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیم اور میرٹ کے اصولوں کو اہمیت دینا چین کی دیرینہ روایت ہے۔یہ سمپوزیم صدر شی کی تجویز کردہ نظریات اور اقدار کا اظہار ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...