11 فروری کی تاریخ پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن

0
252

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ 11 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے صدرِ مملکت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے، جلد صدرِ مملکت سے مشاورت کی جائے گی۔الیکشن کمیشن میں مشاورت کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بتایاکہ سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرائیں گے سب نظر آئے گا، صدرِ مملکت سے مشاورت کریں گے، ان شاء اللّٰہ جلد صدرِ مملکت سے مشاورت ہو گی۔الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق صدر سے مشاورت سے پہلے کمیشن کا اجلاس ضروری تھا۔