شہزاد اکبر کی گرفتاری کا معاملہ،وفاقی پولیس نے ایف آئی اے انٹر پول کو لکھ دیا

0
222

اسلام آباد(این این آئی) سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کا معاملہ،وفاقی پولیس نے ایف آئی اے انٹر پول کو لکھ دیا،شہزاد اکبر تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ میں دو دسمبر کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے شہزاداکبر کی گرفتاری کے لئے انٹر پول کو خط لکھ دیا،مرزا شہزاد اکبر کو سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے ،شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ نمبر 156 فراڈ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔