لانچو (این این آئی) چینی کمپنی اور گلگت بلتستان کے درمیان صوبے کو زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری کی منتقلی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ، اس تعاون کا مقصد مشترکہ طور پر سلج پروسیسنگ اور لائیو سٹاک انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے سرکاری عہدیداروں اور زرعی ماہرین کے ایک وفد نے چین کے شہر لانچو کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقامی کاروباری اداروں کے دورے کیے اور تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے ایکسچینج میٹنگز کا انعقاد کیا۔ گانسو اکیڈمی آف مکینیکل سائنس کے ماتحت ادارے جنکی فینگ کمپنی کے دورے کے دوران پاکستانی وفد نے پروڈکشن بیس کا دورہ کیا اور کمپنی کی فلیگ شپ مصنوعات اور زرعی پیداوار میں ان کی وسیع ایپلی کیشنز کے بارے میں جامع معلومات حاصل کیں۔ کمپنی نے سلج ہارویسٹنگ آلات کے مکمل آپریشنل ماڈل کا بھی مظاہرہ کیا جسے وہ پاکستان میں نمائش اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس نے وفد کے ممبران میں بہت دلچسپی پیدا کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے بعد، مستقبل کے تعاون کے ماڈلز اور مخصوص منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے نتیجے میں معاہدوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا. وفد نے جنکی فینگ کمپنی کے ساتھ زرعی آلات میں خاطر خواہ تعاون کی توقع کا اظہار کیا جس کا مقصد پاکستان میں زراعت کو جدید بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانسو اور گلگت بلتستان کے درمیان جغرافیہ اور موسم میں مماثلت اس تعاون کو خاص طور پر ممکن بنائے گی۔ گلگت بلتستان کے محکمہ زراعت کے ایک نمائندہ رکن نے کہا کہ کاشتکاری کے جدید طریقوں کو اپنانے سے زرعی پیداوار کو مثر طریقے سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابقانہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم پاکستان کے ساتھ تعاون میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے، مصنوعات کے معیار اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ مزید برآں، جنکی فینگ کمپنی کے سربراہ نے کہا ہم پاکستان میں سیلیج آلات کو وسیع پیمانے پر اپنانے اور نافذ کرنے کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق تبادلے کے بعد گلگت بلتستان کو زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری کی منتقلی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس تعاون کا مقصد مشترکہ طور پر سلج پروسیسنگ اور لائیو سٹاک انڈسٹری کی ترقی کے لئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...