معروف کامیڈین معین اختر کا 73 واں یوم پیدائش 24دسمبر کو منایا جائیگا

0
271

اسلام آباد(این این آئی) معروف کامیڈین معین اختر کا 73 واں یوم پیدائش 24دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداح مختلف تقریبات میں ان کی یاد تازہ کریں گے۔لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور اسکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے،ڈرامہ سیریل روزی، میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے۔صرف یہی نہیں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈراموں میں بھی معین اختر کی اداکاری آج بھی انکے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔اسٹیج شوز ڈراموں میں بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، آپ کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔پاکستان یہ عظیم فنکار 22 اپریل2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگیا مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے دلوں میںزندہ ہے۔