لاہور( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں سمارٹ پولیس سٹیشنز کے لئے اراضی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 737 تھانوں کی تعمیر ومرمت، بحالی اور سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولتوں بارے بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلی محسن نقوی نے ہر بیزمین تھانے کے لئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی اور سمارٹ پولیس سٹیشنز کے لئے اراضی کی منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 40سمارٹ پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23سمارٹ پولیس سٹیشنز پہلے فیز میں بنیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی 17سمارٹ پولیس سٹیشنز قائم ہوں گے، صوبہ بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے سمارٹ پولیس سٹیشن میں بدل دیئے جائیں گے۔اجلاس میں پولیس افسروں اور ملازمین کے لئے 313 گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس حکام اجلاس میں شریک تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...