پاکستان میں چینی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کی منظوری

0
146

اسلام آ باد(این این آئی) ایف اے او کے زیر اہتمام پاکستان میں سویابین کی پیداوار سے متعلق قومی ورکشاپ میں چین کی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی اور نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹر کراپنگ(این آر سی آئی)کی جانب سے مقامی حالات کے مطابق پاکستان میں تیار کی جانے والی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کو محققین، عہدیداروں، صنعتکاروں اور ترقی پسند کسانوں نے منظور کیا۔گوادر پرو کے مطابق ورکشاپ کا مقصد 2 سے 2.5 ملین ٹن سویابین کی مقامی سطح پر پیداوار کے ذریعے سویابین کے درآمدی بل کو ایک ارب ڈالر تک کم کرنے کے لئے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔