وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کویت کے سفارتخانے کا دورہ ، امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کی

0
209

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جمعرات کو کویت کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح مرحوم ک انتقال پر تعزیت کی۔وزیر خارجہ جیلانی نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح مرحوم کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے خیر خواہ کے طور پر سراہا جنہوں نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔