پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی حکومت اعظم خان چلا رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ اعظم خان ہی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں آئی جیز اور چیف سیکریٹریز لگاتے تھے جس بیوروکریٹ کو اختیارات دیے آج وہی وعدہ معاف گواہ بن گیا، اعظم خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی میں تھا ہی نہیں، وہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کی بانی پی ٹی آئی کی منطق سمجھ نہیں آئی تھی، ان کو وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ایسا بندہ چاہیے تھا جو ہاں میں ہاں ملائے، عثمان بزدار نے چار سال میں پنجاب کا بیڑا غرق کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسے آرمی چیف بنانا چاہتے تھے مجھے معلوم نہیں، آرمی چیف کون ہوگا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں کرنا تھا، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے جوسب سے سینئر تھے وہ آرمی چیف بن گئے۔انہوںنے کہاکہ جس کے پاس اچھے امیدوار ہوں گے حکومت اسی کی آئے گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...