اب تک حماس کے 8000 جنگجو مار دئیے، اسرائیل

0
239

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں تقریبا 8000 فلسطینی جنگجوں کو ہلاک کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ غزہ جنگ پورے زوروشور سے جاری ہے اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے،انہوں نے کہاکہ اس کی افواج نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں تقریبا 8000 فلسطینی جنگجوں کو ہلاک کیا ہے۔