اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے گجرات سے سابق وزیرِ مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ کر کے انہیں ٹکٹ جاری نہ کرنے پر اعتماد میں لیا ہے۔(ن )لیگ کی قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کو ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کی قربانیوں اور جدوجہد کو نظر انداز کرنا نہیں، نواز شریف آپ کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔پارٹی قیادت کی جانب سے چوہدری جعفر اقبال کو کہا گیا کہ نواز شریف کا پیغام ہے آپ کو ٹکٹ سے محروم کرنا میرا اور ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آپ کا امتحان تھا، نواز شریف کو یقین تھا آپ ہمیشہ کی طرح اس امتحان میں پورا اتریں گے۔اس حوالے سے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کرتا ہوں، نواز شریف وزیراعظم ہوں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور بیانیہ بدلنا میری سیاسی تربیت کے خلاف ہے، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نواز شریف نے کیا اور اپنے قائد کا ہر فیصلہ مجھے قبول ہے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...