اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل کر تے ہوئے کہا ہے کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل عمر اعجاز گیلانی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں ترمیم کی گئی تھی، ڈی سی اوز کو اختیار دیا گیا تھا۔بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے موقف اپنایا کہ فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی۔نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی، اسسٹنٹ کنٹرولر کو حکومت کا مجاز افسر مقرر کرے گا، کنٹرولر جنرل کو قیمتوں کو تعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔بیرسٹر عمر اعجازگیلانی نے دلائل دیے کہ کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روہے میں ہے جس پر نمائندہ ضلعی حکومت نے بتایا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے۔بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ آٹا یہاں مہنگا، رینٹ یہاں زیادہ ہے۔نمائندہ ضلعی حکومت نے عدالت سے درخواست کی کہ متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے کہ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...