لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان و گلوکارہ فضا علی نے”کہانی سنو” کا اپنا ورژن پیش کر کے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔حال ہی میں لندن میں چوتھے رائزنگ پاکستان فیشن اینڈ لائف سٹائل شو کا انعقاد ہوا جس میں فضا علی نے گلوکار کیفی خلیل کے بلاک بسٹر گانے ”کہانی سنو” کو اپنی آواز میں پیش کرکے میوزک کی دنیا میں طوفان برپا کردیا۔فیشن شو میں فضا سیاہ باڈی کون ڈریس کے ساتھ سلور چمکتے اپر میں ملبوس دکھائی دیں، انہوں نے ہاتھ میں مائیک تھامے کیفی خلیل کے گانے ”کہانی سنو” پر ایسی آواز کا جادو جگایا کہ ہر سننے والا ان کی آواز کے سحر میں مبتلا ہو گیا۔فضا علی نے گانا گاتے مختصر ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ لندن میں ایک بلاسٹ شو تھا اور یہاں کی محبت اور مہمان نوازی کیلئے بہت مشکور ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...