فلسطین کو تسلیم کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا تین یورپی ملکوں سے اظہار تشکر

0
118

میڈرڈ(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کے روز آئر لینڈ، سپین اور ناروے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ ان تینوں یورپی ملکوں نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ بدھ کے روز میڈرڈ کے دورے پر تھے ، جہاں انہوں نے کہا آپ تینوں تاریخ کے ساتھ دائیں جانب کھڑے ہوئے ہیں۔میڈرڈ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سپین کے وزیرخارجہ جوز الباریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سپین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جمع ہیں جس نے اس تاریکی کے ماحول میں امید کی راہ دکھائی ہے۔ فیصل بن فرحان کے ساتھ اردن، قطر ، ترکیہ اور فلسطینی اتھارٹی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا ہم یہاں موجود ہیں تاکہ سپین ، ناروے ، آئر لینڈ اور سلووینیا کا شکریہ ادا کر سکیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اقدام کر کے درست فیصلہ کیا، ٹھیک وقت پر فیصلہ کیا اور تاریخ و انصاف کے دائیں طرف کھڑے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔