جدہ(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی سینیٹر کوری بووکر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ بووکر نیوجرسی ریاست سے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات اور تعاون کی صورتوں کے علاوہ مشترکہ دل چسپی کے کئی امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر و رکنِ کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔امریکا کی جانب سے ریاض میں واشنگٹن کے سفیر مائیکل ریٹنی اور کئی دیگر ذمے داران ملاقات میں شریک تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...