اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کرونا کے باعث مزید 71افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،2545نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 39 اموات ہوئیں ، این سی اوسی یک مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 71 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق 71 میں سے 41 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پہ ہوا۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 545 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 80 ہو گئی، ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42چہزار 851 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 591 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 706 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 291 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 609 ہے، اسلام آباد میں 35 ہزار 441 اور بلوچستان میں 17 ہزار 838 ,گلگت بلتستان 4 ہزار 804 ہے ۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 833 ہے،ملک میں 3 ہزار 50 مریض مختلف ہسپتالوں جبکہ 309 مریض وینٹلیٹرز پہ موجود ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملتان میں 43 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پہ موجود ہیں ، این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 44 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق پشاور میں 27 فیصد وینٹیلیٹرز پہ کورونا مریض موجود ہیں،لاہور میں 30 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق راولپنڈی میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پہ مریض موجود ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 39 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پشاور میں 60فیصد آکسیجن بیڈز پہ مریض موجود ہیں،ملتان میں 39 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...