کراچی(این این آئی) معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے پہلے ریپ سانگ ‘بھائی حاضر ہے’ کی جھلکیاں جاری کردی ہیں۔علی ظفر نے انسٹا گرام پر اپنے پہلے ریپ سانگ کی جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی جس میں وہ اسٹوڈیو میں اپنا پہلا ریب سانگ ‘بھائی حاضر ہے’ گیت گاتے نظر آرہے ہیں۔ریپ سانگ میں علی ظفر پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو للکارتے ہوئے پاکستانوں کی طاقت بیان کرتے نظر آرہے ہیں اور آخری میں گانے کا اختتام ‘بھائی حاضر ہے’ پر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ’بھائی حاضرہے’ علی ظفر کا اپنا تخلیق کیا گیا فقرہ ہے جو انہوں نے رواں سال کے ابتدا میں علی عظمت کی جانب سے لگائے گئے الزام کے ردِعمل میں ادا کیا تھا کیوں کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ترانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد علی عظمت نے علی ظفر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ترانے کو ناکام بنانے کے لئے بلاگرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ علی ظفر نے بلوچی گیت ‘لیلا اولیلا’ کی بھرپور کامیابی کے بعد دو ماہ قبل نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گیت ‘الے’ بھی ریلیز کیا ہے جسے اب تک 9 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...