ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی شرارتوں کی وجہ سے انہیں بورڈنگ اسکول میں بھیج دیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ جب وہ 14 یا 15 سال کی تھیں تو انہیں ایک لڑکا پسند تھا جس سے ملنے کے لیے وہ باہر جانا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ ببیتا کپور کویہ بات پسند نہیں تھی اور انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی۔ کرینہ کے مطابق والدہ کی اجازت نہ ملنے پر جب وہ کسی دعوت میں باہر گئی ہوئی تھیں تو انہوں نے والدہ کے کمرے کا تالا توڑا تاکہ وہاں موجود ٹیلی فون پر اس لڑکے سے بات کرسکیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس لڑکے سے بات کی اور ملاقات کا منصوبہ بنا کر گھر سے نکل گئی اور جب گھر آنے پر ان کی والدہ کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ نہایت غصہ ہوئیں اور انہوں نے اس واقعے کے بعد انہیں دھیرادون کے ایک بورڈنگ ہاؤس میں بھیج دیا۔کرینہ کا کہنا ہے کہ ہر ماں کی طرح ان کی والدہ کو بھی ان کی فکر تھی اس لیے انہوں نے مجھ پر یہ سختی کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...